22 نومبر 2025 - 05:35
دستاویزی ویڈیو | کیا ٹرمپ کی جنسی فائل اسرائیل کے پاس ہے؟

ایسٹین فائلز میں بہت سارے مشہور افراد ملزم ٹہرے ہیں، لیکن سب سے زیادہ ملزم ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ [ایپسٹین کے بھائی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایپسٹین فائلز کو اس لئے شائع نہیں ہونے دے رہے ہیں کہ اس میں ٹرمپ کے بارے میں ایسی چیزیں ہیں جو وہ نہیں چاہتے کہ لوگ بھی انہیں دیکھ لیں]۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جیفری ایپسٹین کیس ـ جو 100 سے زیادہ بچیوں کی جنسی اسمگلنگ میں ملوث تھا ـ ہزاروں صفحات پر مشتمل دلائل اور ایمیل پیغامات پر مشتمل ہے؛ زیادہ تر لوگ اس کو موساد کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں۔

ان دستاویزات کے مطابق، ٹرمپ نے سات مرتبہ ایپسٹین کے ذاتی طیارے میں تفریحی مقامات کا سفر کیا ہے اور ایپسٹین بھی بارہا ٹرمپ کلب کی ضیافتوں میں شرکت کرتا رہا ہے۔

ٹرمپ نے 'نیویارکر' جریدے سے کہا تھا کہ "ایپسٹین ایک غیر معمولی شخص ہے، نوجوان اور خوبصورت افراد کے ساتھ رہنا چاہتا ہے، بالکل میری طرح۔"

تازہ ترین دستاویزات کے مطابق، ٹرمپ نے ایسے حال میں ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات جاری رکھے ہیں کہ وہ ایپسٹین کے جنسی اسمگلنگ نیٹ ورک سے بالکل اگاہ تھے۔

ایپسٹین نے ایک ایمیل میں اپنے ایک دوست کو لکھا ہے کہ ٹرمپ نے قانونی عمر سے کم فرد کے ساتھ کئی گھنٹے گذارے ہیں۔

دستاویزی ویڈیو | کیا ٹرمپ کی جنسی فائل اسرائیل کے پاس ہے؟

ایک دوسرے ایمیل میں اس نے ٹرمپ کو ایسے کتے سے تشبیہ دی ہے جو بھونکتا نہیں ہے، یعنی یہ کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں لیکن کچھ کہتے نہیں ہیں!

ایپسٹین نے ٹرمپ [کے پہلے دور] کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک ایمیل میں لکھا: "کیا تمہیں یاد ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں نے بہت برے انسانوں کو دیکھا ہے؟ ان میں سے کوئی بھی ٹرمپ جتنا شرپسند نہیں ہے، حتی ایک ذرہ شرافت بھی اس میں نہیں ہے۔"

دستاویزی ویڈیو | کیا ٹرمپ کی جنسی فائل اسرائیل کے پاس ہے؟

اب چند ماہ قبل امریکی ذرائع نے خبر دی ہے کہ FBI ایپسٹین کی بعض فائلوں سے ٹرمپ کا نام مٹانا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha